ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بینک یونینوں کی ہڑتال ، کام کاج متاثر، اے ٹی ایم میں بھی نقد نہیں

بینک یونینوں کی ہڑتال ، کام کاج متاثر، اے ٹی ایم میں بھی نقد نہیں

Wed, 01 Mar 2017 10:54:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بینک یونینوں کے ایک طبقے کی ہڑتال کی وجہ سے منگل کو سرکاری بینکوں کی تمام شاخیں یا تو بند رہیں یا ان میں کام کاج نہیں ہوا۔ملک کے مختلف مقامات سے اے ٹی ایم میں نقد رقم نہ ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ویسے بھی ابھی تک اسی فیصداے ٹی ایم بدستورخالی ہیں یاآؤٹ آف سروس ہیں۔اورنقدبحران برقرارہے ۔آل انڈیا بینک امپلائز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کامیاب رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تمام شاخیں بند رہیں۔ سیکرٹری جنرل چودھری وینٹچلم نے کہا کہ لوگ بینکوں میں کسی طرح کا لین دین، مثلا پیسہ جمع کرانا یا نکالنا یا کسی طرح کا دیگر کام کاج نہیں کرپائے۔سرکاری خزانے کا لین دین بھی شاید نہیں ہوا۔ درآمد اور برآمد لین دین متاثر ہوا۔ منی مارکیٹ میں بھی آپریشنل نہیں ہوا۔ منی ٹرانسفر اور کیش کی منتقلی بھی نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک نے اپنی سروس کھلی رکھی تھی، لیکن ملازم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آفس کا کام بھی نہیں ہو پایا۔یونائیٹڈ فورم آف بینکس یونین کے تحت کچھ نجی شعبے کے بینک بھی ہڑتال میں شامل ہوئے۔ بینک یونینوں نے اپنے کئی مطالبات مثلا بڑھتے ڈوبتے قرض کے لئے حکام کی جوابدہی طے کرنا،لیبراصلاحات کی مخالفت اورمستقل ملازمتوں کے آٹسورسنگ کی مخالفت میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔


Share: